عمرہ زائرین کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری، مکمل کرونا ویکسینیشن کروانی ہوگی

سعودی عرب (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے سفری ہدایت نامہ (ٹریول ایڈوئزری) جاری کر دی گئی جس کے تحت عمرہ زائرین کو مکمل کرونا ویکسینیشن کروانی ہوگی۔ سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو ايس او پيز پر عمل کرنا ہوگا۔ ہدایت نامہ کے مطابق مکمل ویکسی نیشن کے بغیر عمرہ زائرین کو پرواز میں سوار نہ کیا جائے۔ ویکسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے ليے سرکاری سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئر پورٹس پر متعلقہ حکام کو پیش کرنا ہوگا۔ مسافر کی روانگی سے 72گھنٹے قبل کی کرونا نیگیٹو پی سی آر رپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ منظور شدہ ویکسین میں ایسٹرا زینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہيں۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل 26جولائی کو سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین ایس او پیز کے تحت سعودی عرب پہنچیں گے۔ غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جبکہ کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیرملکیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں