عمر شریف ہزاروں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی موجودگی میں سپرد خاک

کراچی(نیوزٹویو)پا کستان کے نامورکامیڈین اداکارعمرشریف کوان کے ہزاروں مدحواں اور ساتھی فنکاروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیاان کی تدفین حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کردی گئی ہے اس سے قبل ان کی نماز جنازہ کلفٹن میں ادا کی گئی جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات،مداحوں اور ساتھی فنکاروں سمیت عام عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اداکار عمرشریف کا جسد خاکی جرمنی سےآج ہی کراچی پہنچایا گیا تھا جن کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین حضرت عبد اللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی گئی ہے جبکہ تدفین کے بعد بھی عوام کی بڑی تعداد نے عمر شریف کی قبر پر آکر فاتحہ خوانی کی

قبل ازیں عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچائی گئی تھی جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا تھا۔ لیجنڈ اداکار کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی گئی۔مداحوں کی جانب سے اداکار عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی نمازہ جنازہ ادائیگی کے انتظامات مکمل ہیں، عمر شریف کے ورثا سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہرممکن مدد کریں گے، اداکار دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں میں نمایاں رہے۔پوری کوشش ہے ان کے اہل خانہ کو سہولیات دیں جبکہ عمر شریف کے نام سے کسی ادارے کو بھی منسوب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں