عوام پر بجلی گرگئی،قیمت میں 3روپے7پیسےفی یونٹ اضافہ

اسلام آباد( نیوزٹویو)عوام پر پھر بجلی گرادی گئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اکتوبرکی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبرمیں9ارب 25کروڑیونٹ بجلی پیداکی گئی،فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپےسےزائد فی یونٹ پیسےبقایاجات کی مدمیں شامل ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافےکااطلاق تمام صارفین پرماسوائےلائف لائن اورکےالیکٹرک صارفین پرہوگا۔صارفین پر 30ارب روپے سے زائد کابوجھ پڑےگا ،صارفین ادائیگیاں آئندہ ماہ کے بلز میں کریں گے۔
نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ریفرنس سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں 9 ارب 25 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پن بجلی ذرائع سے 3 ارب 11 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں