عوام کو بجلی کاجھٹکا دینے کی تیاری،نیپراکوبجلی4روپے99پیسےمہنگی کرنےکی درخواست

اسلام آباد(نیوزٹویو) عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری شروع کردی گئی سینٹرل پا ور پرچیزنگ اتھا رٹی نے نپیرا کو فیول ایڈجسٹمینٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے  نیپرا 31 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی سی پی پی اے کے مطابق کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبرہے، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا ۔منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 95 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں