عوام کو بجلی کا جھٹکا،2روپے86پیسےفی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(نیوزٹویو) نیپرا نے عوام کو بجلی کا ایک اورجھٹکا دے دیا ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی ہے۔ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کے لیے ہو گا۔ نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے 29 ارب روپے کا صارفین پر اثر پڑے گا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ کراچی والوں کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ اس سے صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 15 پیسے اضافہ مانگا تھا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں