عوام کے زیرا ستعمال تمام اپیلیکیشنزفعال کر دی گئیں ہیں،فیڈرل بورڈآف ریونیو

 اسلام آباد (نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آر نے اپنے ڈیٹا سینٹر کو اپڈیٹ کر دیا ہے اورعوام کے زیر استعمال آنے والی تمام ایپلیکیشنز فعال کر دی گئی ہیں یہ تمام ایپلیکیشنز آسانی کے ساتھ چل رہی ہیں فعال کردہ ایپلیکیشنز میں ایف بی آر ویب سائٹ، پے سس ویب سائٹ، ای ایف بی آر ویب سائٹ، آئرس ویب سائٹ، اے جے کے آئرس ویب سائٹ شامل ہیں آئی ایم ایس ویب سروس، پی آر اے ویب سروس اور ٹیکس آسان موبائل ایپلیکیشنز بھی فعال ہیں  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں