عیدا لفطر پر راولپنڈی میں 3300اہلکارو افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

عید الفطر پرراولپنڈی میں تین ہزار تین سو اہلکار اور افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے تعینات کئے جائیں گے پنجا ب پو لیس کے مطابق چاند رات اور عید الفطر کے ایام میں موٹرسائیکل ون ویلنگ روکنے کے لئے 4 سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے موٹرسائیکل ون ویلنگ روکنے کے لئے تھانوں کی ٹیمیں بھی پٹرولنگ کریں گی سیکورٹی انتظامات میں ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، ڈولفن فورس،محافظ سکارڈ اور لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گےعید الفطر کے ایام میں عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں