عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی ،کرپشن کے مجرموں پر ا طلاق نہیں ہوگا

وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری  کر دیا ہے تا ہم کرپشن میں سزا یا فتہ سہولت سے محروم رہیں گے یہ نو ٹیفیکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے نو ٹیفیکیشن کے مطابق مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی ہے جبکہ خواتین کیلیے 60 سال اور مردوں کیلیے 65 سال سے زائد عمر والے افراد پر اس نرمی کا اطلاق ہو گانرمی  کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں  ہوگاوزارت داخلہ نے تمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پربھی اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں