عید پر وفاقی دا رلحکومت کا سکیورٹی پلان جاری ،ڈھا ئی ہزار ا ہلکار ڈیوٹی دینگے

اسلام آباد پولیس نے عید الفطر کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیا ایس ایس پی آپریشن ڈا کٹر سید مصطفیٰ تنو یر کا کہنا ہے کہ تمام مساجد امام بارگاہوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گےعید الفطر پر دو ہزار پانچ سو اہلکار اور افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے زونلز ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے سیکورٹی انتظامات میں سی ٹی ڈی، ایگل فورس، پٹرولنگ یونٹ، لیڈیز پولیس فرائض انجام دینے گئےون ویلنگ، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ٹریفک اور آپریشن ڈویژن کے مشترکہ اہلکار تعینات کئے جائینگے نماز عید ادا کرتے وقت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گالاک ڈاون کے باعث ضلع بھر کے تمام پارک، تفریحی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے ایس ایس پی آپریشن نے شہریوں سے گزارش ہے  وہ گھر پر ہی عید کی خوشیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوں  اورڈیوٹی پر مامور عملے کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں