غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 70 فلسطینی شہید

غزہ(نیوزٹویو)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے جہاں تازہ کارروائی میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے مہاجرین کے کیمپ پر اسرائیل کے اس حملے کو فلسطینی شہریوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس سے جاری جنگ کو ایک پیچیدہ جنگ قرار دیا ہے جس میں اسرائیل کے بھی متعدد فوجی مارے جاچکے ہیں۔

اسرائیل فوج کے مطابق شمالی غزہ کے ایک ٹنل سے مزید 5 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے جینن مہاجرین کیمپ میں بھی چھاپے مارے جہاں 10 گھروں کی تلاشی لی گئی تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران اسرائیلی فوج نے مسلسل اعلانات کیے اور فلسطینی فائٹرز کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں بھی چھاپے مارے جہاں سے کم از کم 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے سے 4600 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جب کہ اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 424 ہوگئی ہے اور 54 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں