غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں،امریکی وزیرِ خارجہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پر کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بحیرۂ احمر میں جو ہو رہا ہے وہ صرف امریکی نہیں، بین الاقوامی مسئلہ ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا ہے کہ ایران پر امریکا دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ حوثیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس کو غزہ کی انسانی صورتِ حال کی پرواہ نہیں ورنہ وہ مذاکرات کے لیے مزید رعایتیں دیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں