غلط معلومات کا پھیلاؤ ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

لاہور(نیوزٹویو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے غلط پھیلاؤ نی صرف رائے سازی کو متاثر کرتا ہے بلکہ ریاست کی سالمیت کیلئے بھی خطرناک ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کولا ہورگریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کور کی فارمیشن کے تربیتی اورآپریشنل معاملات سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف سے لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی ، ایل ایس ای، پی یو، جی سی یو کی فیکلٹی اور طلبہ نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہری بنانے پر معروف تعلیمی اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور ماحولیات میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔آرمی چیف نے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلانا رائے سازی کو متاثرکرتا ہے اور یہ ریاست کی سالمیت کیلئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے نوجوان بہت قابل ہیں اگرا نہیں صیح مواقع اور ماحول فراہم کیا جا ئے تو وہ ملک کو خوشحالی اور ترقی کی طرف لے کر جاسکتے ہیں انہوں نے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کے خلاف متحد رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں