فائزرویکیسن لگانے کی پا لیسی تبدیل،اعضا کی پیوندکاری،کیمو تھراپی،دمے اورامراض قلب میں مبتلا مریضوں کولگانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ٹویو) حکو مت نےفائزر ویکسین سے متعلق حکومتی پالیسی بدلتی صورت حال کے پیش نظر تبدیل کر لی ہےپہلے ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں اور حج زائرین کے لیے مختص کی گئی تھی تاہم اب  نئی پالیسی  کے مطابق فائزر ویکسین صرف حج زائرین اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والے اور موزی ا مراض میں مبتلا  افراد کو لگائی جا ئے گی جبکہ ایسٹرازینیکا ویکسین 40 سال سے کم عمر افراد کو لگانے کی اجازت دے دی گئی ہےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق فائزر ویکسین انتہائی کم مقدار میں موجود ہے جس کی وجہ سے اسے صرف کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد اور موزی امراض میں مبتلا افراد کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بھی حکومت پاکستان نے اپنی پالیسی تبدیل  کر لی ہے ایسڑا زنیکا کے حوالے سےخواتین کے لیے اب بھی 40 سال کی عمر کی شرط برقرار ہے۔ ڈی ایچ آفس کے مطابق اب 18 سال سے زائد عمر کا کوئی بھی شہری ایسٹرازینیکا ویکسین کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوا سکتا ہے۔ دریں ا ثنا سوموار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ’بیرون ملک سفر کرنے والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائےتاہم ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز اب ایسٹرازینیکا ویکسین کسی بھی ویکسینیشن سینٹر سے لگوا سکتے ہیں جس کے بعد ان کا مسئلہ حل ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ’احتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا جس کے بعد احتجاج  ختم ہو گیادیگر ویکسینز کے مقابلے میں فائزر کمزور قوت مدافعت اور موزی امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ موثر ہے اس لیے فائزر ویکسین کو ایسے افراد کے لیے محدود کر دیا گیا ہےحکام کے مطابق فائزر ویکسین کی دوسری کھیپ موصول ہونے کے بعد اس حوالے سے حکومتی پالیسی تبدیل ہوجائے گی۔پہلے ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں اور حج زائرین کے لیے مختص کی گئی تھی اب فائزر ویکسین صرف حج زائرین اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد کو لگانے کی ہدایت کی گئی پاکستان میں فائزر ویکسین انتہائی کم مقدار میں موجود ہے اور ابھی صرف پہلی کھیپ ہی موصول ہوئی ہے جس میں صوبوں کو چند ہزار ویکسینز دی گئی ہیں۔ فائزر ویکسین اسلام آباد کے ماس ویکسینیشن سینٹر ایف نائن میں لگائی جارہی ہے جس کے لیے مریضوں کو میڈیل ریکارڈ اور لیب رپورٹس لازمی قرار دی گئی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں فی الحال فائزر ویکسین’ اعضا کی پیوندکاری، کیمو تھراپی، دمے اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو لگانے کی ہدایت کی گئی ہےاوورسیز پاکستانیوں کو ویکسین لگوانے سے متعلق تمام فیصلے این سی او سی کے اجلاس میں کیے جاتے ہیں اور اس سے پہلے این سی او سی نے اوورسیز پاکستانیوں کو لگانے کی اجازت دی تھی بدلتی صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے تاہم فائزر ویکسین کی اگلی کھیپ موصول ہونے کے بعد یہ ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو لگائی جائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ این سی او سی نے کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں