فاسٹ بولر حسن علی اپنے دوست شادایب خان کو لینے ائیرپورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب نیوز)قومی ٹیم کے بولنگ  وآل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ سے پی ایس ایل کے لئے واپس آئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ان کا ائیرپورٹ پر  شاندار  استقبال کیا۔اس موقع پراسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی بھی اپنے دوست کو لینے کے لئے موجود تھے۔

حسن علی نے شاداب خان کو ریسیو کرنے لیے ہاتھ میں ایک پیپر بھی اٹھا رکھا تھا جس پرانگریزی میں مسٹر شاداب خان تحریر تھا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی درج کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا بھی لیول ہے۔ ساتھ ہی آنکھوں میں پیار والا ایک ایموجی بھی شیئر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں حسن علی کو سلام کے بعد یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ کیا آپ مسٹر شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں