فرانس میں گرمی کا 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)فرانس کے مغربی شہر نانٹیس میں گرمی کا 73 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔جہاں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں اس سے قبل 1949ء میں درجۂ حرارت 40.3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔فرانسیسی ساحلی شہر بریسٹ میں گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں درجۂ حرارت 39.3 ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہر بریسٹ میں اس سے قبل 2002ء میں درجۂ حرارت 35.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں