فلسطینی قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑرہےہیں،مولانا فضل الرحمنٰ اوراسماعیل ہانیہ ملاقات

دوحہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جس کے دوران غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان جے یو آئی کے اسلم غوری نے بتایا ہےکہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ہفتے کے روز قطر پہنچے تھے جہاں انہوں نے حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے جبکہ ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔
اسلم غوری نے بتایا کہ ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیان مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہا ہے جبکہ فلسطینی صرف اپنی زمین نہیں امت کی طرف سے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں