فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں ازان دینے کے خوبصورت مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (نیوز ویب )اداکارہ سارہ خان نےاپنے شوہر فلک شبیر کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اپنی بیٹی کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔ سارہ خان نے بیٹی کی پیدائش کے بعد انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں فلک اپنی بیٹی عالیانہ کو گود میں اٹھائے کھڑے ہیں اوربیٹی کی کان میں ازان  دے رہے ہیں۔سارہ خان نےاس ویڈیو کے کیپشن میں قرآنِ مجید کی سورۃ الرحمٰن کی آیت بھی لکھی ہے۔اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی اور بتایا کہ اس کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں