فنی خرابی کا شکار پی آئی اے کا طیارہ 26 گھنٹے بعد اسلام آباد روانہ

کوئٹہ (نیوزٹویو) کوئٹہ ایئر پورٹ پر فنی خرابی کا شکار ہونے والا قومی ایئر لائن کا طیارہ 26 گھنٹے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔

پرواز پی کے 326 پیر کی دوپہر ایک بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہی تھی اور طیارہ رن وے پر 194 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گیا تو پائلٹ نے فنی خرابی محسوس کرتے ہوئے اچانک ٹیک آف منسوخ  کیا تھا۔

پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو کاک پٹ میں شیئر ونڈز، تیز ہواؤں اور بریکس گرم ہونے کی نشاندہی کی تھی۔

مسافروں کو اپلوڈ کر کے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا جسے انجینئرز نے آج فلائٹ کے لیے فٹ قرار دیا ہے۔ 

ایئر بس اے 320 طیارہ کوئٹہ سے دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں