فواد افضل خان کی ٹوئٹرپر ڈیڑھ سال بعد واپسی، مداح حیران

اسلام آباد(نیوزویب)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اسٹار فواد افضل خان کی ڈیڑھ سال بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر واپسی نے مداحوں کو خوش کردیا۔اداکار فواد خان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے ۔جو سوشل میڈیا پر کم و بیش ہی نظر آتے ہیں۔فوادخان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تقریباَ ڈیڑھ سال کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں  شاعر مشرق علامہ اقبال کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیاگیا ہے۔انہوں یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میکال حسن اور پوور رچ بوائے کا یہ نیا گانا سنیں۔ فواد خان کی ٹوئٹر پر واپسی نے ان کے مداحوں کو حیران اور خوش کردیا ہے۔اس موقع پر مداحوں نے  مختلف طرح کے کمنٹس بھی کئیے۔ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ  آپ ٹھیک ہیں؟ سردی تو نہیں لگ رہی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ  جانے کتنے دنوں کے بعد گلی میں چاند نکلا ۔ جبکہ ایک صارف نے تو حیران ہوکر کمنٹ توچھا کہ  کیا کسی نے یہ اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے؟ صارف نے مزید لکھا کہ  تو اب پاسورڈ کیسے ریکور ہوگا۔خیال رہے کہ فواد خان نے اس سے پہلے پچھلے سال 22فروری کو آخری ٹوئٹ میں اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ  سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں