فوجی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانےاورجنگی صلاحیت بہتربنانےمیں مدد دیتی ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کےجوانوں کے لیےمیدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔جمعہ کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ دورے کے دوران وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے ٹویٹر پرجاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کےقریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے ان کا استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں