فوج دہشتگردی کے راستےمیں آہنی دیوارہے،وزیراعظم کی پاراچنارکے واقعہ کی بھی مذمت،رپورٹ طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 6 جوانوں کی شہادت پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جبکہ ضلع کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوارہے قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے اورشہدا کو سلام پیش کرتی ہے   

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اساتذہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ہے۔ شہباز شریف نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں