فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے،4 دہشت گرد ہلاک،6 بہادر سپاہی شہید

اسلام آباد(نیوزٹویو)جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 بہادر سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں