فوزیہ جنجوعہ کی اپنے 4 بچوں اور شوہر سمیت حلف برداری میں شرکت

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ نے امریکی ریاست نیوجرسی کے ٹاؤن ماؤنٹ لارل سے مئیر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔
فوزیہ جنجوعہ ماؤنٹ لارل ٹاؤن شپ، نیو جرسی کی تاریخ میں منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی، مسلمان اور ساؤتھ ایشئن خاتون مئیر ہیں.
ان کی تقریب حلف برداری کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔ یہ مناظر پراسپیکٹ پارک بورو، نیوجرسی کے میئر محمد خیر اللہ کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر شیئر کئے ہیں۔
میئر محمد خیر اللہ نے نو منتخب پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ سے حلف لیا۔
فوزیہ جنجوعہ ہاتھ میں قرآن پاک تھامے شوہر اور 4 بچوں کے ہمراہ حلف برداری کے لیے ٹاؤن شپ ہال میں داخل ہوئیں تو یہ تمام شرکاء کے لیے یہ ایک منفرد اور حیران کن منظر تھا۔
انہوں نے شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن کریم پر حلف لیا۔
فوزیہ جنجوعہ نے اپنے منصب کی حلف برداری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تاریخ کی پہلی پاکستانی اور مسلمان خاتون کے طور پر میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ مجھ سمیت ہم سب پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے‘۔
اس سے قبل فوزیہ جنجوعہ نے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے بھی کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں