فون ہیکینگ سکینڈل، پاکستان کی واٹس ایپ کی طرز پر نئی اپلیکیشن لانے پر مشاورت

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے اسرائیل کی مدد سے جاسوسی کا معاملہ سامنے آنے پر پاکستان میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے بیٹھک لگالی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء سمیت سرکاری افسران کے لیے واٹس ایپ طرز کی نئی اپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاسوسی پر لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ غیر اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگسس کی مدد سے 50 ہزار سے زائد فونز کو ہیک کیا تھا۔ اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان میں وزیراعظم عمران خان اور مختلف ممالک کے سربراہان سمیت تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں کے فون نمبرز شامل ہیں۔ غیر ملکی اخبار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت سمیت 10 ممالک اسرائیلی کمپنی کے کلائنٹ ہیں۔ ادھر امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی، نگرانی اور ڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔ بھارت میں اسرائیلی جاسوس نظام پیگاسس کے ذریعے ہیکنگ کی جاتی ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی بھارت کی اس جاسوسی پر بول اٹھا اور اس نے جاسوسی کا سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی کے خلاف مقدمے کی حمایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں