فیڈرل ہاوسنگ اتھارٹی وکلاءکوپلاٹوں کی الا ٹمنٹ میں شامل کرنے پر رضا مند

سلام آباد()اسلام آبادبارکونسل اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے مابین وکلاء کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں شامل کرنے کیلئے معاملات طے پاگئے، اس ضمن میں گذشتہ روز اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین. ایگزیکٹیو کمیٹی عادل عزیز قاضی اور ایف جی ای ایچ اے حکام کے مابین میٹنگ ہوئی، جس میں باہمی اتفاق رائے سے اسلام آبادبارکونسل کے ممبران وکلاء کو وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق رجسٹریشن کی اجازت دے دی گئی ہے،اس ضمن میں چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی عادل عزیز قاضی کا کہناہے کہ اسلام آباد بار کونسل میں رجسٹرڈ وفاقی دارالحکومت کے وکلاء اب اسلام آبادمیں پلاٹ حاصل کرسکتے ہی. جس کیلئے انہیں فوری فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں اپنی رجسٹریشن کراوانا ہوگی جو اتھارٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی ہوسکتی ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے نئے سیکٹرز نی. پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل کیاجاسکے گااورالاٹمنٹ کیلئے تمام حکومتی قواعدوضوابط کو مکمل میرٹ پورا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں