فیک نیوز اور غلط خبر میں فرق ہے، اعتزاز احسن

 لاہور (نیوزٹویو)پیپلز پارٹی رہنما و معروف قانون دان اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ فیک نیوز اور غلط خبر میں فرق ہے۔ یہ قانون ٹھیک ہے۔ کوئی چیز ثابت نہ ہوسکے تو ضروری نہیں کہ وہ فیک نیوز ہو جاتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ ن لیگ فیک نیوز کے قانون سے ڈرتی ہے۔ یہ قانون ٹھیک ہے۔ صحافی کو تحفظ ملنا چاہیے۔اعتراز احسن نے کہاکہ صحافی کی خبر غلط خبر ہو سکتی ہے لیکن فیک نیوز نہیں۔ اس قانون کو لانے سے نیت لگتی ہے کہ یہ مخالفین کو دبانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون صرف خود ساختہ خبر پر ہونا چاہیے۔پیکا قانون صحیح زاویے سے نہ دیکھا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس کا اصل مقصد حکومت کو بھی نہیں پتہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں