قائد ن لیگ نواز شریف شیر کوووٹ‌نہیں ڈالیں گے،مریم نواز عطا تارڑ کو ووٹ دینگی

لا ہور(نیوزٹویو) 8فروری کے عام انتخابات میں پوری قوم کو شیر پر ٹھپہ لگانےکی اپیل کرنےوالےمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف خودشیر کو ووٹ نہیں ڈال سکیں گےنوازشریف کے دونوں صاحبزادے بھی ن لیگ کوووٹ نہیں دےسکیں گے جبکہ مریم نواز عطا تارڑ کو ووٹ‌ڈالیں گی تفصیلات کے مطابق نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز کا ووٹ حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے، حلقہ این اے 128 میں ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے۔
حلقہ این اے 128 سے ن لیگ کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا، حلقہ این اے 128 میں آئی پی پی کے عون چودھری عقاب کے نشان پر کھڑے ہیں، نوازشریف عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری کے مخالف عطا تارڑ کو ووٹ کاسٹ کریں گی۔
مریم نوازشریف کا ووٹ حلقہ این اے 127 میں رجسٹرڈ ہے، مریم نواز کا ووٹ گورنمنٹ ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں رجسٹرڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں