قتل سمیت زیرتفتیش دیگر سنگین وا رداتوں کے ملزمان کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) وفاقی پو لیس کےایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاءالرحمان نے تفتیشی افسران کو قتل و دیگر سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم، بصورت دیگر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پر قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کے سلسلے میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاءالرحمان نے ایس پی سٹی کے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا ،جس میں سٹی زون کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ،تفتیشی افسران اورخصوصی طور پر مدعی مقدمات کو مدعو کیا گیا ،میٹنگ میں قتل و دیگر سنگین نوعیت کے درج مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،تمام مدعی مقدمات سے تفتیش کے متعلق ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی اور تفتیشی افسران کو ہدایت جاری کیں کہ مقدمات کے نقائص کودور کرکے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے جلدازجلدیکسو کیا جائے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ، مزید انھوں نے تمام تفتیشی افسران کو ایک ہفتے کے اندر تمام مقدمات کویکسو کرکے ان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،تفتیشی افسران اور مدعیان مقدمات سے میٹنگ کرنے کا مقصد تفتیش کے بارے میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ اس کے نقائص کو دور کرنا، مدعی مقدمات کو اعتماد میں لینا اور پیش رفت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ،آئی جی اسلام آباد کے واضع احکامات ہیں کہ زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے حقائق پر مبنی تفتیش عمل میں لائی جائے،شہریوں کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے اوراس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،مدعی مقدمات نے آئی جی اسلام آباد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا شکریہ اداکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں