قلعہ سیف اللّٰہ ،مسافر وین کھائی میں جا گری،18 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیوزٹویو)قلعہ سیف اللّٰہ میں اختر زئی ادولہ کے مقام پر مسافر وین کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثہ مشکل گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے کی وجہ سے میتوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین لورالائی سے ژوب جارہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں