قومی ائرلائن کو 23 مارچ کو کرایوں میں 10فیصدکمی کااعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو اندرون ملک سفرکرنے والے مسافروں کوکرایوں پر 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری دی ہے،اور اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو ایئرلائن کے کرایوں میں10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سہولت صرف 23 مارچ کے دن کیلئے ہے، اور اس 10 فیصد رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے خوشخبری دی ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار ہوائی جہاز ایئر بس A-380 بہت جلد امارات سے پاکستان کیلئے پرواز بھرے گا۔

جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ایمریٹس ایئر لائن کے A-380 کی پاکستان میں پروازوں کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، اور اے 380 میں مسافروں کی اضافی گنجائش سے کرائے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ دیگر شعبوں سمیت پاکستانی ایوی ایشن میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، ایوی ایشن میں بہتری کیلئے اماراتی سفیر کے تعاون پر ان کے ممنون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں