قومی ائرلا ئن کا ایک اور فضا ئی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر غائب

کراچی (نیوزٹویو) پا کستان کی قومی ائرلائن (پی آئی اے ) کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات ایک اورفضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہوگیا،پی آئی اے نے فضا ئی عملے کے رکن کے خلاف پولیس رپورٹ درج کرانے کے بعد انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی ایئرلائن کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فلائٹ اسٹیورڈ وقار جدون کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے پرواز  پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا جسے 23 جنوری کو ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر واپس آنا تھا ، فضائی میزبان کے غائب ہو جانے کے بارے میں پی آئی اے کے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے پولیس رپورٹ کے بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کارروائی کريں گے ، وقار جدون کے واجبات ضبط اور ملازمت سے بھی برخاست کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے فضائی عملے کے ارکان ٹورنٹو  پہنچ کر ہوٹل سے غائب ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں