قومی ائر لا ئن کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف کارروا ئی کا فیصلہ

کراچی(نیوزٹویو) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کورونا ویکسین نا لگوانے پر پی آئی اے سٹاف کو 300 روپے یومیہ افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔تمام ملازمین کو 13 اگست تک ویکسین لگوانے کی آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے سرکلر بھی کر دیا گیا ہے۔ دس روز تک ویکسین نا کروانے والے کو تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں