قومی اسمبلی کے حلقہ 155سے آزاد امیدوار عفت طاہرہ ،جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار

لودھراں(نیوزٹویو) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے155لودھراں سے آزاد امیدوارعفت طاہرہ سومرونے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے محض 2 روز پہلے ا ین اے 155لودھراں سے آزاد امیدوارعفت طاہرہ سومرو نے جہانگیرترین سےاُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عفت طاہرہ سومرو نے استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےجہانگیرترین کے حق میں دستبردارہونےکا اعلان کیا۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن انچیف جہانگیرترین نےاپنے حق میں عفت طاہرہ کی دستبرداری کا خیر مقدم کیا اورمل کر سیاست کرنےعزم کیا۔
عفت طاہرہ نے کہا میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا گیا کہ مجھےاغوا کرلیا گیا ہے ،مجھ پر پیسوں کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔عفت طاہرہ نے لیگی امیدوارصدیق بلوچ کی جانب سے الزامات لگانے کی مذمت کی۔
عفت طاہرہ سومرو نے باقاعدہ ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ “میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں، میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا۔ صدیق بلوچ کی عوام دشمن اور جاہلانہ پالیسوں کے خلاف سیاست کا آغاز کیا۔ صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پراپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے۔ یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا ہے۔ عوام صدیق بلوچ گروپ کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
عوام سے درخواست ہے کہ صدیق بلوچ کے خلاف میرا ساتھ دیں، عوام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں۔ مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ میں پیسوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں