قومی سلامتی پالیسی ملکی سلامتی کاتحفظ بنانے میں مددگارہوگی،جنرل قمر جاویدباجوہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی کی پالیسی قومی سلامتی کا تحفظ بنانے میں مددگارہو گی آرمی چیف نے یہ باتیں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے۔قومی سلامتی کے تمام پہلوئوں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد گار ہوگی قبل ازیں ان کے اور وزیراعظم کے درمیان تنہا ئی میں ملاقات ہو ئی جس میں ملکی قومی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں