قومی سلامتی پالیسی کی اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے۔ یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیرِاعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قومی سلامتی پر بہت بحث ہوئی۔ پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیار کی ہیں۔؛ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بہت باتیں کی گئیں۔ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھیں ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام شعبوں کی بہت اچھی پالیسیاں ہیں، جو بنتی ہیں اور اپڈیٹ ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں