قومی کرکٹ ٹیم 25 جون کو انگلینڈ روانہ ہو گی

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے۔ پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں کی جائے گی۔ ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، ان ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 23 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں کی جائے گی۔ تمام ارکان 25 جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں روم آئسولیشن میں رہیں گے۔ قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہو گا۔ پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والے اسکواڈ ارکان یو اے ای سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارے پر انگلینڈ پہنچے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی۔اگلے سات روز قومی کرکٹرز آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوٹی سیریز کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کرکٹرز وطن واپس لوٹے گے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 25 اگست کو وطن واپس آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں