لاہورہائیکورٹ ایپلیٹ ٹریبونل نےپی ٹی آئی رہنماصنم جاوید کو سینٹ‌ کاالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

لاہور(نیوزٹویو) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو سینٹ انتخابات 2024 کیلئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرلیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔
گزشتہ روز صنم جاوید نے سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاتھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھےجبکہ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں