لاہورہائیکورٹ نےفوادچوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کردی

لاہور(نیوزٹویو) لاہورہائیکورٹ نےسابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی بازیابی سےمتعلق درخواست خارج کردی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کے لیے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست گزار سے کہا کہ اگر آپ مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ فورم ہے، اگر یہ مقدمہ پنجاب میں ہوتا تو ہم دیکھ سکتے تھے کہ یہ مقدمہ درج بھی ہو سکتا تھا یا نہیں۔ فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ گرفتاری غیر قانونی ہے لہٰذا عدالت اس گرفتاری کو کالعدم قرار دے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میرے سامنے آپ کا یہ کیس نہیں ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میں شام سات، آٹھ بجے تک تو عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں لیکن لائن کراس نہیں کر سکتا۔لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں