لاہور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہورمیں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی،بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے بھی زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گلشن راوی 100، قرطبہ چوک 94، جوہر ٹاؤن میں 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، ننکانہ صاحب بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،واربرٹن،منڈی فیض آباد،بچیکی اورسیدوالامیں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منڈی بہاءالدین میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

شکرگڑھ،نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ادھرگجرات میں بارش کے باعث خُنکی بڑھ گئی،درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ گیپکوبجلی بحال رکھنے میں ناکام، متعدد فیڈرزبند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مظفرآباد کےندی نالوں میں شدید طغیانی کاخطرہ ہے۔ بارشوں کا سلسلہ8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں