مون سون کی طوفانی بارشیں،مختلف حادثات میں 12افرادجاں بحق

لاہور(نیوزٹویو) مون سون کی طوفانی بارشوں سے مخلتف حادثات میں مجموعی طور پر اب تک 12افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صرف لا ہور میں سات افراد بارش کے باعث اپنی جاں سے گزر گئے کئی گھنٹوں کی نان سٹاپ بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا  سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 291 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی شدید بارشوں نے لاہور کو ندی اور نالوں میں تبدیل کردیا بعض مقامات پر لوگ کشتیاں بھی نکال لا ئے تاہم رات تک لا ہور کی کئی اہم شاہراہوں سے پانی نکال دیا اور اندڑ پاسز ٹریف کے لیے کھول دئیے گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں بارش کے باعث بوسیدہ چھت گر گئی جس کے باعث 8 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت نوازش، کلثوم اور 8 سالہ اسد کے نام سے ہوئیں۔ لاشوں کو ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

اُدھر پولیس کے مطابق چونگی امر سدھو بوستان کالونی میں بجلی کی تار توٹ کر سڑک پر گر گئی، گلی میں سے گزرنے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی، متوفی کی لاش گھنٹے تک بارش کے پانی میں پڑی رہی۔کشمیری گیٹ، آخری منٹ سٹاف میں بھی خاتون سمیت دو افراد چل بسے۔ دوسری طرف صوبائی دارالحکومت لاہور کی تحصیل رائیونڈ میں بھی خالی پلاٹ میں جمع بارش کے پانی میں گیارہ سالہ بچہ ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔اُدھر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیہ میں شدید بارشوں کے بعد ایک نوجوان ڈوبنے سے چل بسا۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران شہر کے متعدد علاقوں کے دورے کیے اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

محسن نقوی نے بتایاکہ لاہور میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 3 افراد کرنٹ لگنے، 2 چھت گرنے اور ایک بچی ڈوبنے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔ پچھلے کچھ گھنٹوں سے تمام ٹیمیں لاہور کے دورے پر تھیں، انتظامیہ رات گئے سے سڑکوں پر موجود ہے، 291 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو ریکارڈ بارش ہے، واسا کی ٹیم کو شاباش دینا بنتی ہے، ساری رات محنت کی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا رات 9 بجے تک اگلا سپیل آئے گا، کوشش ہو گی اگلا سپیل شروع سے پہلے پانی نکال لیا جائے، شہر کا سیوریج کا مسئلہ بڑا اور پرانا ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے جلد سے جلد لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، کمشنرز اور ڈی سیز فیلڈ میں موجود ہیں، ٹیم ورک اچھا ہو، سارے لوگ محنت کر رہے ہوں تو سب اچھا ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں