لاہور میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8 فیصد تک  جاپہنچی

لاہور(نیوزٹویو)لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی۔سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 101، لاہور  میں 92 اور راولپنڈی میں 5 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔سیکرٹری صحت نے مزید بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 3.9 فیصد اور لاہور میں 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15191 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 236 افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی جب کہ وائرس سے کوئی ہلاکت  نہیں ہوئی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 1.55 فیصد  رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں