لاہور ہائیکورٹ نے بیمار قیدیوں کیلئے اصول طے کر دیے

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بیمار قیدیوں کی جلد اسپتال منتقلی کیلئے اصول طے کر دیے۔لاہور ہائیکورٹ کے نئے اصولوں کے مطابق بیمارقیدی کی اسپتال منتقلی 3 دن میں مکمل کی جائے۔ کسی قیدی کی جان کو خطرہ ہو تو سپرنٹینڈینٹ جیل خصوصی اجازت لے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پی او اور سی پی او قیدی کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے سیکیورٹی دیں گے۔ قیدی فخرالاسلام کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے حکم جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں