لاہور ہائیکورٹ کی متروکہ وقف املاک کو 15 دن میں لال حویلی کا معاملہ نمٹانے کی ہدایت

لاہور(نیوزٹویو) لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک کو 15 دن میں لال حویلی کا معاملہ نمٹانے کی ہدایت کر دی ہے سوموارکو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے عدالت میں جواب دیا کہ لال حویلی کو سیل نہیں کیا گیا اس سے متصل پراپرٹی کو سیل کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے لال حویلی میں سیل کئے جانے والے 7 یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی۔

متروکہ وقف املاک کو 15 دن میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت بھی کر دی، عدالت نے متروکہ وقف املاک کو شیخ رشید کی دائر کردہ اپیل پر سماعت کیلئے 15دن دئیے، واضح موقف پیش نہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کی سرزنش بھی کی گئی۔

شیخ رشید احمد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکیل سردار رازق نے بہت بہتر انداز میں کیس لڑا ہے، عدالت نے متروکہ وقف املاک کو ہدایت کی ہے کہ لال حویلی کا راستہ نہیں روکا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی آنے جانے والوں کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، حویلی سے متصل دیگر یونٹس سے متعلق وقف املاک 15 دن میں فیصلہ کرے گا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں