لاہور ہائیکورٹ کی پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور(نیوزٹویو) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی عدالت عالیہ نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا، ٹربیونل نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32 گجرات کو فریق بنایا گیا تھا، چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں