لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نےپرویز الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

لاہور(نیوزٹویو)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تفصیلات کے مطابق لا ہور ہا ئیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے چودھری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنایا، پرویز الٰہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دیدیئےٹریبونل کی جانب سے فیصلے کالعدم قرار دینے کے بعد زارا الٰہی، سمیرا الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں