لا ہور میں نانبائیوں کا روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان،انتظامیہ کی سرکاری ریٹس پر روٹی،نان فروخت کرنے کی ہدایت

لاہور(نیوزٹویو) صوبائی دارالحکومت لا ہورآٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائی ایسوسی ایشن نےنان اور روٹی کی قیمتوں میں 2سے3روپے اضافے کا اعلان کردیا ہےجبکہ دوسری جانب انتظامیہ ڈٹ گئی کہ روٹی اورنان سرکاری ریٹس پر ہی فروخت ہوںگے  بدھ کومتحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدرآفتاب اسلم گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں اتوار سے روٹی کی قیمت 10سےبڑھا کر 12روپے اورنان کی قیمت 15سےبڑھا کر18روپے کررہے ہیں تندور مالکان گزشتہ 2سے 3ماہ سے مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے مقروض ہوچکے ہیں۔اب ہم آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اس لیے روٹی کی قیمت میں ا ضا فہ ناگزیر ہو گیا ہےآفتاب گل نے کہا کہ عوام کو ریلیف تندور مالکان نہیں حکومت دیتی ہے، آٹے کی قیمت من مرضی سے بڑھائی جاتی ہے لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیتا، ڈی سی آفس میں نوٹیفکیشن سے آٹے کی قیمت بڑھائی گئی ،ظلم کی بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ 3ماہ سے کوئی بات نہیں کی گئی جبکہ روٹی کے وزن کم پر کبھی دفاع نہیں کرتے اگر وزن کم کریں تو قیمت ہی زیادہ نہ کریں۔

ڈی سی لاہور عمر چٹھہ کااس اضافے پر کہنا ہے کہ 100گرام کی روٹی ہوتی ہے اور نان کا 120گرام وزن ہوتاہے، خود ساختہ قیمتیں نہیں بڑھا سکتے ، تندور مالکان ڈی سی آفس سے رابطہ کریں ملکر حل نکالتے ہیں جبکہ تندوروں پر روٹی اور نان سرکاری ریٹ پر ہی فروخت ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں