لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن میں دھماکہ،8 افراد زخمی

کراچی(نیوزٹویو)کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے  سے  8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں  لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق اس واقعہ  کے  8 زخمیوں کو  اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں