لیجنڈ اداکارعمر شریف کی طبعیت خراب،اہلیہ کی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے ائرایمبولینس رکوانے کی اپیل

کراچی (نیوزٹویو)بیوروکریسی کے سرخ فیتے کے باعث فنڈز کی تاخیر سے ریلیز پر پا کستان کے لیجنڈ اداکاروقت پر علاج کے لیےا مریکہ نہ روانہ ہوسکے اس تا خیر کے باعث ان کی بہتر طبعیت اب بگڑ گئی ہےاور عمر شریف کو علاج کے لئے امریکہ روانہ کرنے کے معاملہ پر ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اداکار کی اہلیہ نے ائیرایمبولینس کو روکنے کے لئے وزیر اعظم سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مدد مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے باعث علاج کے لیے بیرون ملک روانگی آج موخر کر دی گئی تاہم ان کی امریکہ منتقلی کیلئے ائیرایمبولینس کراچی پہنچی تھی جبکہ  ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔اب صورتحال میں تبدیلی آگئی ہے کیونکہ عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے باعث روانگی موخر کرنے کی وجہ سے ایئر ایمبولینس کل صبح 8 بجے روانگی کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ اداکار کا ڈائلیسز چل رہا ہے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ عمر شریف کو لیے بغیر ائیر ایمبولینس کو نا جانے دیں،وفاقی و صوبائی حکومتیں ائیرایمبولینس کو روکنے کے لیئے اپنا کردار کریں۔سول ایوی ایشن(سی اے اے )کے ترجمان نے کہا ہے کہ ائیرایمبولینس کو روکنے کا اختیار سی اےاے کے پاس نہیں ہے،اس کا اختیار اسی کے پاس ہے جس نے ایمبولینس کو بلایا ہےترجمان نے مزید کہا کہ سی اے اے کی جانب سے ائیرایمبولینس کو واپس بھیجنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ منتقل کردیا ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں