لیفٹنینٹ جنرل عاصم مینرنئےآرمی چیف،ساحر شمشادچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مقرر

اسلام آباد(نیوزٹویو)لیفٹنینٹ جنرل عاصم مینر کوپاکستان کی مسلح افواج کا نیا سربراہ جبکہ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا ہے صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی طرف سے ان کی تعیناتی سے متعلق بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعدوفاقی حکومت نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے قبل ازیں آج وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹنینٹ جنرل سید عاصم مینر کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف اور لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی تھی۔ جس کی منظوری صدر مملکت نے دے دی ہے

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس وقت سب سے سینیر ترین جنرل ہیں، انہیں ستمبر 2018 میں 2 اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، لیکن انہوں نے 2 ماہ بعد چارج سنبھالا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر ان کا چار سالہ دور 27 نومبر کو اس وقت ختم ہوجائے گا، اگر ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے پہلے ان کا نام نئے آرمی چیف کیلئے منظور ہوجاتا ہے تو وہ اس عہدے پر آئندہ تین سالہ مدت کے لئے اہل ہوجائیں گے۔

لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد کو گزشتہ سال اکتوبر 2021 میں راولپنڈی کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا تھا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک انٹر سروسز فورم ہے، جو تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطے کا کام کرتا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی وزیراعظم کے فوجی مشیر اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ایک ہی بیچ سے تعلق رکھنے والے 4 امیدواروں میں سب سے سینیر ہیں اور ان کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے جو کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا پیرنٹ یونٹ ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں کی تعیناتی سے متعلق بیان جاری کیا گیا۔ وفاقی وزیر کے مطابق تعیناتیوں سے متعلق وزیراعظم نے سمری صدر پاکستان کو ارسال کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں