لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

 راولپنڈی( نیوزٹویو) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم  کو جنرل فیض حمید کی جگہ ڈائریکٹوریٹ انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے قبل ازیں وہ کورکمانڈر کراچی کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے پا ک فوج کے شعبی تعلقات عامہ کے مطابق پا ک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو جنرل ندیم احمد انجم کی جگہ کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہےلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے ہر ترقی دی گئی ہے جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاک فوج کے ایجوڈنٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں